بھٹکل:7/ ڈسمبر (ایس او نیوز) اپاہج بچوں کے لئے حکومت نے کئی ایک سہولیات فراہم کی ہیں، ان سہولیات کو ایمانداری کے ساتھ بچوں تک پہنچانا افسران کی ذمہ داری ہے۔ ان باتوں کا اظہار اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کیا۔
وہ یہاں سونارکیری ہائی اسکول میں بھٹکل بی ای اؤ دفتر اور زونل تعلیمی مرکز کے اشتراک سے یوم ِ اطفالِ خصوصی کے موقع پر منعقدہ بائسیکل تقسیم کاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ کمٹہ ڈائٹ کے پرنسپال ایشور نایک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر اپاہج بچوں نے کئی ایک کارکردگیوں کو انجام دیاہے، یہ بچے بھی دیگر بچوں کی طرح بڑے عقل مند ہوتے ہیں، البتہ ان کا صحیح استعمال کرنا ہم تمام کا فرض ہے ۔ تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے صدارت کی ، پروگرام میں شریک ڈی ڈی پی آئی رام کرشنا نایک اور اسکول ترقی بورڈ کے شری دھر نائک نے بھی خطاب کیا۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار ، محمد فاروق وغیرہ پروگرام میں موجود تھے۔ سونارکیری ہائی اسکول کی صدرمدرس شمشاد بیگم نے استقبال کیا تو راگھویندر مڈیوال نے نظامت کی، محکمہ صحت کے ایریا دیواڑیگا نے اپاہجوں کی پرورش کے متعلق مقالہ پیش کیا۔